مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
فجر کی نماز فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے
حدیث نمبر: 635
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) قَالَ: «تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةُ النَّهَارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”بے شک نماز فجر کا پڑھنا (فرشتوں کی) حاضری کا وقت ہے۔ “ کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ رات اور دن کے فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے۔ “ صحیح رواہ الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3135 وقال: حسن صحيح.) [و ابن ماجه (670) و صححه ابن خزيمة (1474) والحاکم (210/1، 211) ووافقه الذهبي.]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح