مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
استحاضہ کا خون رگ کا خون ہے
حدیث نمبر: 558
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ: أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ دم الْحيض فَإِنَّهُ دم أسود يعرف فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلَاةِ فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنِّمَا هُوَ عِرْقٌ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ
عروہ بن زبیر ؒ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں استحاضہ کا مرض تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”جب حیض کا خون ہو گا تو وہ سیاہ رنگ کا ہو گا اور وہ آسانی سے پہچانا جاتا ہے، جب وہ ہو تو نماز نہ پڑھ اور جب دوسرا (خون) ہو تو پھر وضو کر اور نماز پڑھ، وہ تو محض رگ کا خون ہے۔ “ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (286) والنسائي (1/ 185 ح 362) [و صححه ابن حبان (الإحسان: 1345) والحاکم (1/ 174) علٰي شرط مسلم ووافقه الذھي]
٭ الزھري مدلس وعنعن.»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف