مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
عورت حیض کی حالت میں مسجد کے اندر سے چیز لے سکتی ہے
حدیث نمبر: 549
وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ» . فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ: «إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يدك» . رَوَاهُ مُسلم
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو۔ “ میں نے عرض کیا، میں حیض سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں۔ “ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (11/ 298)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح