مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
حائضہ کا جوٹھا استعمال کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 547
وَعَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعٍ فِيَّ فَيَشْرَبُ وَأَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فَيَضَع فَاه على مَوضِع فِي. رَوَاهُ مُسلم
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں حالت حیض میں کوئی چیز پیتی پھر میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی تو آپ اسی جگہ اپنا منہ لگاتے، جہاں میں نے منہ لگایا تھا۔ اور میں ہڈی والی بوٹی کھاتی جبکہ میں حیض سے ہوتی تھی، پھر میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی تو آپ اسی جگہ منہ لگاتے جہاں میرا منہ لگا تھا۔ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (14/ 300)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح