مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
دیہاتی کا مسجد میں پیشاب کرنا
حدیث نمبر: 491
وَعَنْهُ قَالَ: قَامَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَتَنَاوَلَهُ النَّاسُ فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعُوهُ وَهَرِيقُوا عَلَى بَوْلِهِ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ أَوْ ذَنُوبًا مِنْ مَاءٍ فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک دیہاتی کھڑا ہوا تو اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، لوگ اسے ڈانٹنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کچھ نہ کہو، اور اس کے پیشاب پر ایک ڈول پانی بہا دو، کیونکہ تمہیں تو آسانی کے لیے بھیجا گیا، تنگی پیدا کرنے کے لیے نہیں۔ “ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (220)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح