مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
لیلۃ الجن میں دو صحابہ کی غیر موجودگی
حدیث نمبر: 481
عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمْ أَكُنْ لَيْلَةَ الْجِنِّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ
اور علقمہ سے صحیح سند سے ثابت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس رات جن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، میں اس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نہیں تھا۔ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (152 / 450)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح