مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
کانوں کے مسح کا حکم
حدیث نمبر: 416
وَعَن أبي أُمَامَة ذَكَرَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَكَانَ يَمْسَحُ الْمَاقَيْنِ وَقَالَ: الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَذَكَرَا: قَالَ حَمَّادٌ: لَا أَدْرِي: الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ مِنْ قَوْلِ أَبِي أُمَامَةَ أَمْ مِنْ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں گوشۂ چشم (دونوں آنکھوں کے ناک سے ملنے والے حصے) کا مسح کیا کرتے تھے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ”کان سر کاحصہ ہیں۔ “ حسن، رواہ ابن ماجہ (444) وابوداؤد (134) والترمذی (37)۔ اور دونوں (امام ابوداؤد اور امام ترمذی) نے ذکر کیا کہ حماد نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ ”کان سر کا حصہ ہیں۔ “ یہ ابوامامہ کا قول ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه ابن ماجه (444) و أبو داود (134) والترمذي (37 و أعلّه) [و للحديث شواھد و ھو بھا حسن]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن