مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
ایک ہی چُلّو سےکلی اور ناک میں پانی ڈالنا
حدیث نمبر: 412
وَعَن عبد الله بن زيد قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ فَعَلَ ذَلِك ثَلَاثًا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، اور آپ نے تین مرتبہ ایسے ہی کیا۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (119) والترمذي (28 وقال: حسن غريب.) [وھو متفق عليه/ رواه البخاري (191) ومسلم (235)]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح