مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کا بیان
وضو ٹوٹنے کی علامت
حدیث نمبر: 310
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ صَوْتٍ أَوْ رِيحٍ» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آواز یا بدبو (محسوس ہونے) کی صورت میں وضو واجب ہوتا ہے۔ “ صحیح، رواہ احمد (2 /41 ح 9301) و الترمذی (74) و ابن ماجہ (515)۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (2/ 41 ح 9301) والترمذي (74 وقال: حسن صحيح.) [و ابن ماجه: 515]»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح