مشكوة المصابيح
كِتَاب الْعِلْمِ
علم کا بیان
حصول علم سے مومن کا جی نہیں بھرتا
حدیث نمبر: 222
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَنْ يَشْبَعَ الْمُؤْمِنُ مِنْ خَيْرٍ يَسْمَعُهُ حَتَّى يَكُونَ مُنْتَهَاهُ الْجنَّة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن خیر (کی باتیں) سن سن کر سیر نہیں ہوتا حتیٰ کہ اس کی غایت و انتہا جنت ہو جاتی ہے۔ “ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2686 وقال: حسن غريب.) [و صححه ابن حبان (الموارد: 2385) والحاکم (4/ 130) ووافقه الذهبي.]
٭ دراج أبو السمح: حسن الحديث عن أبي الھيثم و عن غيره.»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن