مشكوة المصابيح
كِتَاب الْإِيمَانِ
ایمان کا بیان
کلام نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حدیث نمبر: 195
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَلَامِي لَا يَنْسَخُ كَلَامَ اللَّهِ وَكَلَامُ اللَّهِ يَنْسَخُ كَلَامِي وَكَلَامُ اللَّهِ يَنْسَخُ بعضه بَعْضًا»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ نے فرمایا: ”میرا کلام، اللہ کے کلام کو منسوخ نہیں کر سکتا، جبکہ اللہ کا کلام میرے کلام کو منسوخ کر سکتا ہے اور اور اللہ کا کلام ایک دوسرے کو منسوخ کر سکتا ہے۔ “ اس کو دارقطنی نے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه الدارقطني (4/ 145)
٭ فيه جبرون بن واقد: متھم.»
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده موضوع