صحيح البخاري
كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
73. سورة {الْمُزَّمِّلِ} :
باب: سورۃ المزمل کی تفسیر۔
وَقَالَ مُجَاهِدٌ: وَتَبَتَّلْ: أَخْلِصْ، وَقَالَ الْحَسَنُ: أَنْكَالًا: قُيُودًا، مُنْفَطِرٌ بِهِ: مُثْقَلَةٌ بِهِ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَثِيبًا مَهِيلًا: الرَّمْلُ السَّائِلُ، وَبِيلًا: شَدِيدًا.
مجاہد نے کہا کہ «تبتل» کے معنی خالص اسی کا ہو جا اور امام حسن بصری نے فرمایا «أنكالا» کا معنی بیڑیاں ہیں۔ «منفطر به» اس کے سبب سے بھاری ہو جائے گا، بھاری ہو کر پھٹ جائے گا۔ ابن عباس نے کہا «كثيبا مهيلا» پھسلتی بہتی ریت۔ «وبيلا» کے معنی سخت کے ہیں۔