مسند عبدالله بن مبارك
متفرق
حدیث نمبر: 287
حدیث نمبر: 287
أنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي قَابُوسَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ، ارْحَمُوا مَنْ فِي الأَرْضِ، يَرْحَمْكُمْ أَهْلُ السَّمَاءِ".
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو رحم کرنے والے ہیں، رحمن ان پر رحم کرتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابي داؤد، الأدب: 4941، جامع ترمذي، البر والصلة: 6/51، تاریخ بغداد: 3/260، 438۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
حكم: صحیح