Note: Copy Text and to word file

مسند عبدالله بن مبارك
متفرق
حدیث نمبر: 228
حدیث نمبر: 228
عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، حَدَّثَنِي الْغَرِيفُ بْنُ عَيَّاشِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيُّ، قَالَ: أَتَيْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الأَسْقَعِ، فَقَالَ لَهُ صَاحِبٌ: حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَعَمْ، خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ تَبُوكَ، فَأَتَاهُ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالَ لَهُ صَاحِبٌ لَنَا: قَدْ أَوْجَبَ، قَالَ: " فَلْيُعْتِقُونَ فِيهِ مِثْلَهُ يَفُكُّ اللَّهُ بِكُلِّ عُضوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
غریف بن عیاش بن فرقد دیلمی نے کہا کہ میں واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو (کلاب)نے ان سے کہا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کریں، کہا کہ ہاں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک کے لیے نکلے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنو سلیم کی ایک جماعت آئی تو ہمارے ایک ساتھی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یقینا اس نے واجب کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس میں اس کی مثل ایک گردن آزاد کریں، اللہ اس کے ہر عضو کے بدلے، اس کا (ہر)عضو آگ سے آزاد کر دے گا۔

تخریج الحدیث: «صحیح ابن حبان: (الموارد)293، مستدرك حاکم: 2/212، التلخیص الحبیر: 4/38۔ حاکم اور ابن حبان نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»

حكم: صحیح