مسند عبدالله بن مبارك
متفرق
حدیث نمبر: 207
حدیث نمبر: 207
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اسْتَمْتِعُوا بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مردار کے چمڑوں سے، جب وہ رنگ لیے جائیں، فائدہ اٹھاؤ۔
تخریج الحدیث: «سنن ابي داؤد، اللباس: 40، باب إهاب المیتة: 4124، موطا: 342، باب ما جاء فی جلود المیتة: 4/94، سنن دارمي، الأضاحي: 20، باب الاستمتاع بجلود المیتۃ: 2/13، مسند أحمد (الفتح الرباني): 1/230، سنن دارقطني: 1/49، صحیح ابن حبان، (الموارد)، الطهارة: 3، باب جلود المیتة تدبغ: 61، سنن بیهقي: 1/17، الناسخ والمنسوخ، حازمي: 38، نصب الرایة، زیلعي: 1/18، الحاوي للفتاویٰ: 1/16۔ محدث البانی نے اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔»
حكم: ضعیف