صحيح البخاري
كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
5. بَابُ: {إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ} :
باب: آیت کی تفسیر ”وہ وقت یاد کرو جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے“۔
حدیث نمبر: 4842
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيَّ فِي الْبَوْلِ فِي الْمُغْتَسَلِ يَأْخُذُ مِنْهُ الْوَسْوَاسُ.
اور عقبہ بن صہبان نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے غسل خانہ میں پیشاب کرنے کے متعلق سنا۔ یعنی یہ کہ آپ نے اس سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4842 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4842
حدیث حاشیہ:
پہلی حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں سے ہیں جنھوں نے بیعت رضوان کی تھی۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس حدیث کو بیان کرنے سے یہی مقصود ہے۔
دوسری حدیث پیش کرنے سے مقصود یہ ہے کہ حضرت عقبہ بن صہبان کا حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع ثابت کیا جائے، چنانچہ اس میں اس کی صراحت ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4842