Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند عبدالله بن مبارك
متفرق
حدیث نمبر: 117
حدیث نمبر: 117
عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ أُقَيْشٍ، حَدَّثَ أَبَا بَرْزَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ مِنْ أُمَّتِي لَمَنْ يَعْظُمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ رُكْنًا مِنْ أَرْكَانِهَا، وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي لَمَنْ يَشْفَعُ لأَكْثَرَ مِنْ رَبِيعَةَ، وَمُضَرَ".
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بے شک میری امت میں سے بعض وہ ہے جو آگ کی تعظیم بجا لائے گا، یہاں تک کہ اس کے ارکان میں سے ایک رکن بن جائے گا اور یقینا میری امت میں سے البتہ وہ بھی ہے جو ربیعہ اور مضر (قبیلوں)سے بھی زیادہ (لوگوں)کے لیے سفارش کرے گا۔

تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة: 4323، مستدرک حاکم، کتاب الایمان: 1/71۔ امام حاکم نے اسے شرط مسلم پر ’’صحیح‘‘ کہا ہے اور محدث البانی نے بھی اسے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔»

حكم: صحیح