مسند عبدالله بن مبارك
متفرق
حدیث نمبر: 115
حدیث نمبر: 115
عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّكُمْ تُوفُونَ سَبْعِينَ أُمَّةً، أَنْتُمْ خَيْرُهَا وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
بھز بن حکیم اپنے باپ اور وہ اس کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک تم قیامت والے دن ستر امتوں کو پورا کرنے والے ہو، تم ان میں سب سے بہترین اور اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے معزز ہوگے۔“
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك بزیادات نعیم: 114، سنن ابن ماجة: 4288، مسند احمد: 5/3،5، سنن دارمي، کتاب الرقاق: 47، باب قول النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أنتم آخر الامم: 2/221۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
حكم: صحیح