مسند عبدالله بن مبارك
متفرق
حدیث نمبر: 52
حدیث نمبر: 52
عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ لِلَّهِ مَلائِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلامَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ کے کچھ ایسے فرشتے ہیں جو زمین پر سیاحت کرنے والے ہیں، وہ مجھے میری امت کا سلام پہنچاتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 364، صحیح ابن حبان (الموارد)594، مسند احمد: 387/1، 441، 452، حلیة الأولیاء، ابونعیم: 130/8، 201/4، سنن نسائي: 1282۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
حكم: صحیح