مسند عبدالله بن عمر
متفرق
حدیث نمبر:90
حدیث نمبر: 90
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ" كَانَ يَأْثِرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي رَاكِبًا، كَذَلِكَ وَيُوتِرُ رَاكِبًا"، وَقَدْ زَعَمَ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: إِنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ رَاكِبًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کہاکہ آپ سواری پر نماز پڑھتے تھے۔ اسی طرح وتر بھی سواری پر ادا کر لیتے تھے۔
موسیٰ بن عقبہ کاخیال ہے،نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا،انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سواری پر وتر پڑھتے دیکھا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، التقصير، باب صلاة التطوع على الدواب وحيثما توجهت، رقم الحديث: 1095، صحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب جواز صلاة النافلة على الدابة فى السفر حيث توجهت، رقم الحديث: 700»
حكم: صحیح