مسند عبدالله بن عمر
متفرق
حدیث نمبر:74
حدیث نمبر: 74
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، وَتُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، إِلا أَنْ يَكُونَ زَوْجٌ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے جائز نہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو کہ میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے الا کہ اس کا خاوند ہو۔“
تخریج الحدیث: «مسند البزار: 12/181، رقم الحديث: 5827، صحيح بخاري، ا لجنائز، باب احداد المرأة على غير زوجها، رقم الحديث: 1280، 1281، 1282، صحيح مسلم، الطلاق، باب وجوب الاحداد فى عدة الوفاة … الخ، رقم الحديث: 1486، عن زينب بنت ام سلمة»
حكم: صحیح