مسند عبدالله بن عمر
متفرق
حدیث نمبر:28
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ، عَنْ سِنَانِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ كُلَيْبٍ، قَالَ مُرَّةُ: ابْنُ وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً، وَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، قَالَ:" يُقْتَلُ هَذَا مَظْلُومًا"، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَحِمَهُ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا تذکرہ کیا تو ایک آدمی چہرے کو ڈھانپے وہاں سے گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سے متعلق) فرمایا: ”یہ مظلوم قتل کیا جائے گا۔“ میں نے انہیں دیکھا تو وہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي: المناقب: باب قولهم كنا نقول ابوبكر و عمر و عثمان: رقم الحديث: 3708، مسند احمد: 10/169: رقم الحديث: 5953»
محدث البانی نے اسے ’’حسن الإسناد‘‘ قرار دیا ہے۔
حكم: قال الشيخ الألباني: إسناده حسن