مسند عبدالله بن عمر
متفرق
حدیث نمبر:20
حدیث نمبر: 20
وَعَنْ وَعَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَعَنَ النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ، وَالْحَالِقَةَ وَالصَّالِقَةَ، وَالْوَاشِمَةَ، وَالْمَوْشُومَةَ، وَقَالَ: لَيْسَ لِلنِّسَاءِ فِي اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ أَجْرٌ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی اور (مصیبت کے وقت) بال منڈوانے والی اور چیخ وپکار کرنے والی اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پرلعنت فرمائی اور فرمایا: جنازوں کے پیچھے چلنے میں عورتوں کے لیے ثواب نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «مجمع الزوائد: 3/14: رقم الحديث: 4020، السنن الكبريٰ للبيهقي: 4/105: رقم الحديث: 7114: عن ابن عمر، سنن ابي داؤد: الجنائز: باب فى النوح: رقم الحديث: 3128، مسند احمد: 3/65 مختصراً: عن ابي سعيد الارواء: 3/222»
اس کی سند میں عفیر بن معدان یحصبی ضعیف راوی ہے، محدث البانی نے اس کی سند کو ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔
حكم: قال الشيخ الألباني: ضعيف