حدیث حاشیہ: دھویں سے مراد عذاب ہے جو درج ذیل آیت کریمہ میں ہے۔
”آپ اس دن کا انتظار کریں جب آسمان نمایاں دھواں لائے گا۔
“ (الدخان44۔
10)
غلبہ روم کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے۔
”رومی مغلوب ہو گئے قریب ترین سر زمین میں اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد جلد غالب ہوں گے۔
“ (الروم30۔
2۔
3۔
)
چاند کا دو ٹکڑے ہونا درج ذیل ارشاد باری تعالیٰ میں ہے۔
”قیامت قریب آگئی اور چاند دو ٹکڑے ہو گیا۔
“ (القمر: 54۔
1۔
)
(بَطْشَة) یعنی سخت پکڑ کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے۔
”جس دن ہم بڑی سخت پکڑسے دو چار کریں گے یقیناً ہم انتقام لینے والے ہیں۔
(الدخان: 44۔
16)
سزا وقید
(اللزام) اس کا ذکر قرآن مجید میں اس طرح ہے:
”پھر تحقیق تم نے جھٹلایا لہٰذا عنقریب ہوگی اس کی سزا لازمی۔
“ (الفرقان25۔
77)