Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند عبدالله بن عمر
متفرق
حدیث نمبر:2
حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُنُبِ يُرِيدُ أَنْ يَنَامَ، قَالَ:" يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ". وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ يَتَوَضَّأُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنبی سے متعلق دریافت کیا جو سونا چاہتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نماز کے وضو کی طرح وضو کرے (اور سو جائے)۔ اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب (حالت جنابت میں) کھانا تناول کرنا چاہتے تو وضو کر لیتے تھے۔

تخریج الحدیث: «مسند احمد: 1/254: رقم الحديث: 94، سنن ترمذي: الطهارة: باب فى الوضوء للجنب اذا اراد ان نيام: رقم الحديث: 120»
اس کی سند میں عطیہ عوفی اور ابن ابی لیلیٰ ضعیف راوی ہیں، لیکن دوسری اسناد کی بناء پر محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔

حكم: صحیح