Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

معجم صغير للطبراني
کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ
تفسیر و فضائل القرآن کا بیان
تین قسم کے لوگوں کے لیے آخرت میں آسانی کا بیان
حدیث نمبر: 1130
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عُثْمَانَ أَبُو الْيَقْظَانِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"ثَلاثَةٌ لا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ الأَكْبَرُ وَلا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ هُمْ عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حِسَابِ الْخَلائِقِ: رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ يَرْضَوْنَ بِهِ، وَدَاعٍ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ، إِلا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمیوں کو بہت بڑی گھبراہٹ خوفزدہ نہیں کر سکے گی، اور نہ ہی حساب کوئی نقصان پہنچا سکے گا، وہ مخلوقات کے حساب سے فارغ ہونے تک کستوری کے ٹیلے پر ہوں گے: (1) ایک وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کی وجہ سے قرآن کو پڑھا۔ (2) ایک وہ شخص جس نے لوگوں کو نماز کی امامت کروائی جب کہ وہ اس پر خوش تھے۔ (3) ایک وہ شخص جس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان اور اپنے مالکوں کے درمیان اچھا معاملہ کیا۔

تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1986، 2566، قال الشيخ الألباني: ضعيف، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4891، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13584، 13740، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9280، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1116، ضعيف الجامع الصغير 2579
قال الهيثمي: فيه عبد الصمد بن عبد العزيز المقرئ ذكره ابن حبان في الثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 327)»

حكم: ضعيف