سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: «﴿وَإِنْ تُبْدُوْا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوْهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ﴾»(البقرۃ: 284)”اگر تم اپنے دلوں میں جو کچھ ہے ظاہر کرو گے یا پوشیدہ رکھو گے، اللہ تعالیٰ تم سے اس کا حساب لے گا۔“ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر یہ گراں گزری، تو پھر یہ آیت نازل ہوگئی: «﴿فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ﴾» پھر (اللہ)”جسے چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب کرے گا۔“ تو اس بات نے ان کو خوش کر دیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 126، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5069، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3150، 3151، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10993، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2992، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2099، 3128، والبزار فى «مسنده» برقم: 5113، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10769، والطبراني فى «الصغير» برقم: 532، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 36677»