Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ
اذکار کا بیان
مؤمن کی تین اہم خصلتوں کا بیان
حدیث نمبر: 955
وَبِهِ قَالَ: وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"ثَلاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَيْسَ مِنِّي وَلا مِنَ اللَّهِ، قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: حِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلُ جَاهِلٍ، وَحُسْنُ خُلُقٍ يَعِيشُ بِهِ النَّاسُ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ"
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین خصلتیں جس میں نہ ہوں تو وہ مجھ سے نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی اللہ سے اس کو کوئی تعلق ہے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (1) ایسی حوصلہ مندی جس سے جاہل کی جہالت کا جواب دیا جائے، (2) خوش خلقی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزار رہا ہے، (3) پرہیزگاری جو اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4848، والطبراني فى «الصغير» برقم: 706
قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 24)»

حكم: إسناده ضعيف