Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْمَنَاقِبُ
مناقب کا بیان
بیٹی کی پیدائش کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 832
وَبِهِ وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا وُلِدَ لِلرَّجُلِ ابْنَةٌ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَلائِكَةً يَقُولُونَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ، يَكْتَنِفُونَهَا بِأَجْنِحَتِهِمْ، وَيَمْسَحُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى رَأْسِهَا، وَيَقُولُونَ: ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ، الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، لا تُرْوَى هَذِهِ الأَحَادِيثُ عَنْ نُبَيْطٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهَا وَلَدُهُ عَنْهُ
اسی سند سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کی بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ وہاں فرشتے بھیج دیتے ہیں جو کہتے ہیں: اے گھر والو! تم پر اللہ کی سلامتی نازل ہو۔ اور پھر وہ ان کو اپنے بازوؤں سے گھیر لیتے ہیں اور اپنے ہاتھ اس بچی کے سر پر پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ کمزور ہے اور کمزور ماں سے پیدا ہوئی ہے۔ اس کا نگران قیامت تک مدد کیا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 70
قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 156)»

حكم: إسناده ضعيف