Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

معجم صغير للطبراني
كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ
جنت کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 804
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلالُ الْمَكِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْعَابِدِيُّ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" وَاللَّهِ إِنَّكَ لأَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي، وَإِنَّكَ لأَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَهْلِي وَمَالِي، وَأَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ وَلَدِي، وَإِنِّي لأَكُونُ فِي الْبَيْتِ، فَأَذْكُرُكَ فَمَا أَصْبِرُ حَتَّى آتِيَكَ، فَأَنْظُرَ إِلَيْكَ، وَإِذَا ذَكَرْتُ مَوْتِي وَمَوْتَكَ عَرَفْتُ أَنَّكَ إِذَا دَخَلْتَ الْجَنَّةَ رُفِعَتْ مَعَ النَّبِيِّينَ، وَإِنِّي إِذَا دَخَلْتُ الْجَنَّةَ خَشِيتُ أَنْ لا أَرَاكَ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا حَتَّى نزل جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ بِهَذِهِ الآيَةِ: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ سورة النساء آية 69"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، إِلا فُضَيْلٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! آپ مجھے اپنی جان، اہل، مال اور اولاد سے بھی زیادہ محبوب ہیں، میں گھر میں ہوتا ہوں، تو جب آپ مجھے یاد آتے ہیں تو میں صبر نہیں کر سکتا یہاں تک کہ میں خود آپ کے پاس آ جاتا ہوں، تو آپ کو دیکھ لیتا ہوں۔ پھر جب میں اپنی اور آپ کی موت کو یاد کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آپ جنّت میں انبیاء کے ساتھ بلند مقام میں پہنچ چکے ہوں گے اور اگر میں جنّت میں داخل ہوگیا تو آپ کو نہیں دیکھ سکوں گا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ یہ آیت لے کر جبریل علیہ السلام آگئے: «﴿وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهُ وَالرَّسُوْلَ فَأُوْلَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُوْلَئِكَ رَفِيقًا﴾» جو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے تو یہ لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جو نبی، صدیق، شہید اور نیک لوگ ہوں گے، اور یہ لوگ اچھے ساتھی ہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 477، والطبراني فى «الصغير» برقم: 52
قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح غير عبد الله بن عمران العابدي وهو ثقة، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 5)»

حكم: إسناده صحيح