Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان
قیام اللیل کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 330
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ أَبُو حَبِيبٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ يَعْنِي الْقُبِّيَّ ، عَنْ قَتَادَةَ الأَعْمَى ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ " عَنْ قِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَتْ: كَانَ قِيَامُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرِيضَةً حِينَ أنزل اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ {1} قُمِ اللَّيْلَ إِلا قَلِيلا {2} سورة المزمل آية 1-2، فَكَانَ أَوَّلَ فَرِيضَةٍ، فَكَانُوا يَقُومُونَ حَتَّى تَتَفَطَّرَ أَقْدَامُهُمْ، وَحَبَسَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آخِرَ السُّورَةِ عَنْهُمْ حَوْلا، ثُمَّ أنزل عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْءَانِ سورة المزمل آية 20، فَصَارَ قِيَامُ اللَّيْلِ تَطَوُّعًا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْكُوفِيِّ، إِلا يَزِيدُ، وَلا عَنْهُ إِلا ابْنُ لَهِيعَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ
سیدنا سعد بن ہشام کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رات کے قیام کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: جب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا: «﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ . قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا﴾» (المزمل: 1-2) یعنی کمبل اوڑھنے والے! رات کو اٹھ کر قیام کریں مگر تھوڑا وقت۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رات کا قیام فرض ہو گیا۔ یہ پہلا فریضہ تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی رات کو اُٹھ کر قیام کرتے، یہاں تک کہ ان کے پاؤں پھٹ گئے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سورت کا آخری حصہ ایک سال تک نازل نہ فرمایا، پھریہ آیت نازل فرمائی: «﴿عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ﴾» (المزمل: 20)، یعنی اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم اس کی طاقت نہیں رکھ سکتے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول فرمائی، تو قرآن سے جو آسان ہو وہ پڑھو۔ تو رات کا قیام نفل ہو گیا۔

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 746، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1078، 1104، 1127، 1169، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2420، 2441، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1313، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1143، 3863، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1342، والترمذي فى «جامعه» برقم: 445، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1516، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1191، 1348، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 166، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1665، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24907، والترمذي فى "الشمائل" برقم: 267، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5677، 6661، والطبراني فى «الصغير» برقم: 990، 1160»

حكم: صحيح