معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الصَّلوٰةِ
نماز کا بیان
اچھی طرح وضو کر کے نماز ادا کرنا گناہوں کا کفارہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 298
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ الأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ نَنْتَظِرُ الصَّلاةَ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ:" إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَامَ الرَّجُلُ فَأَعَادَ الْقَوْلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَلَيْسَ قَدْ صَلَّيْتَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلاةَ، وَأَحْسَنْتَ لَهَا الطُّهُورَ؟، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَإِنَّهَا كَفَّارَةُ ذَنْبِكَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، إِلا إِسْرَائِيلُ، وَلا عَنْهُ إِلا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، وَلا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کا انتظار کر رہے تھے تو ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگا: مجھ سے گناہ سرزد ہو گیا ہے۔ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اس سے منہ موڑ لیا، پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بات مکمل کر لی تو وہ شخص پھر اٹھا اور اپنی بات دہرائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھی اور اس کے لیے اچھی طرح وضو بھی کیا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس یہ تیرے گناہ کا کفارہ ہو گیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7560، والطبراني فى «الصغير» برقم: 915
«قال الهيثمي: فيه حارث وهو ضعيف۔» ،مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 301) _x000D_»
حكم: إسناده ضعيف