مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
مختلف نیکیاں اور جامع آداب
حدیث نمبر: 276
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اندھیرا چھانے لگے، یا فرمایا: جب شام ڈھل جائے تو اپنے بچوں کو (گھروں سے باہر نکلنے سے) روک لو کیونکہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں اور جب کچھ وقت گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو اور اللہ کا نام لے کر دروازے بند کر دو، کیونکہ شیطان بند دروازے نہیں کھولتا، اللہ کا نام لے کر اپنے مشکیزے کا منہ بند کر دو اور اپنے برتن کو کسی بھی چیز کے ساتھ اللہ کا نام لے کر ڈھانپ دو اور اپنے چراغ بجھا دو۔“ [بخاري مع الفتح: 10/ 88]