مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
تکبیر، تسبیح، تحمید اور تہلیل کی فضیلت
حدیث نمبر: 270
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد اللہ بن قیس کیا میں تمہاری جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں رہنمائی نہ کروں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اللہ کے توفیق وہ مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔“ [صحيح بخاري: 2992، 4202، 6409، صحيح مسلم: 2704]