مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
سلام عام کرنا
حدیث نمبر: 237
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اسلام میں کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کھانا کھلا، اور ہر جاننے والے اور ہر اجنبی کو سلام کر۔“ [صحيح بخاري: 2812، صحيح مسلم: 39]