مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
خوش کن یا ناپسندیدہ معاملہ پیش آنے پر کیا کہے؟
حدیث نمبر: 229
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی اچھی خبر سنتے تو فرماتے: «اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ» ”تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں جس کی نعمت و احسان سے تمام نیک کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں۔“ اور جب کوئی ناپسندیدہ کام دیکھتے تو فرماتے: «اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ» ”تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں ہر حال میں۔“ [ضعيف، سنن ابن ماجه: 3803، المستدرك للحاكم: 677/1، عمل اليوم و الليلة لابن السني: 377]