مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
نماز جنازہ میں بچے کے لئے دعا
حدیث نمبر: 174
اللَٰهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا، وَسَلَفًا، وَأَجْرًا
”اے اللہ! اسے ہمارے لئے پیش رو، میزبان اور اجر بنا دے۔“ [ضغيف، شرح السنه للبغوي 3 /248 ح 249، دوسرا نسخه5 /357 تحت حديث1495، بدون سند تغليق التغليق لابن حجر 2 /484]
(اس کی سند میں سعید بن ابی عروبہ اور قتادہ دونوں مدلس ہیں اور سند عن سے ہے۔)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت ہے، اس کے الفاظ: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَفَرَطًا وَذُخْرًا» ہیں اور اس کی سند حسن لذاتہ ہے، لہذا یہ دعا پڑھیں۔ [السنن الكبري للبيهقي 2 /484]