مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
سوتے وقت کی دعائیں
حدیث نمبر: 114
اللَٰهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ، عِبَادَكَ ثَلَاثَ مِرَارٍ
”اے اللہ! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔“ (تین مرتبہ)
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ فرماتے تو دائیں ہتھیلی کو اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور پھر یہ الفاظ کہتے۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 5045، مسنداحمد: 288/6]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اٹھے اور دوبارہ سونے کے لیے آئے تو چادر سے بستر کو تین دفعہ جھاڑ لے، پھر «بِسْمِ اللَّـهِ» کہے، کہیں اس پر کوئی نقصان دہ مخلوق نہ آ کر بیٹھ گئی ہو اور جب لیٹے تو یہی دعا پڑھے۔“ [صحيح بخاري: 6320، صحيح مسلم: 2714]