مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
شام کے وقت یہ دعا پڑھے
حدیث نمبر: 103
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“
ایک مرتبہ پڑہنا بھی درست ہے اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اس کے لئے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی اور 100 خطائیں مٹا دی جائیں گی، شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا، اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیں آئے گا، لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے۔ [صحيح، سنن ابي داؤد: 5077، سنن ابن ماجه: 3868، مسند احمد: 60/4 و سندهُ صحيح صحيح بخاري: 3293، صحيح مسلم: 2691]