مختصر حصن المسلم
متفرق
متفرق
سلام پھیرنے سے پہلے آخری تشہد میں دعائیں
حدیث نمبر: 73
اللَٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، الْمَنَّانُ، بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تمام تعریفات تیرے لئے ہی ہیں، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، بے شمار احسانات کرنے والا، اے آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے بنانے والے، اے بزرگی اور عزّت والے، اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اے قائم رکھنے والے، میں تجھ سے جنّت کا سوال کرتا ہوں اور آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ [اسناده حسن، سنن ابن ماجه:3858، مسند احمد:120/3] ، نیز دیکھئے [سنن ابي داؤد:1495، سنن نسائي:1301] ، اور اس میں یہ الفاظ یہ ہیں «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، إِنِّي أَسْأَلُكَ» ۔