سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
34. باب التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ:
ترنم کے ساتھ قرآن پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3532
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنْ الْبَرَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کو اپنی آواز کے ساتھ زینت دو۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3543]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1468]، [نسائي 1014]، [ابن ماجه 1342]، [أبويعلی 1687، 1706]، [ابن حبان 749]، [موارد الظمآن 660]، [فضائل القرآن لأبي عبيد 160]، [فضائل القرآن للرازي، ص: 190، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح احادیث 3524 سے 3532)
اس حدیث میں قرآن کو اپنی آواز سے آراستہ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ خوش آوازی کے ساتھ قرآن پڑھو، یہ مطلب نہیں کہ میوزک یا گانے کی طرح آواز نکالو۔
واللہ اعلم۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح