سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
23. باب في فَضْلِ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ}:
«قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ:"جَاءَ رَجُل زَمَنَ زِيَادٍ إِلَى الْكُوفَةِ، فَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ، قَالَ: وَرُكْبَتِي تُصِيبُ أَوْ تَمَسُّ رُكْبَتَهُ، فَسَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، قَالَ: "بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ"، وَسَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قَالَ: غُفِرَ لَهُ".
ابوالحسن مہاجر نے کہا: زیاد کے زمانے میں ایک صحابی کوفہ تشریف لائے، میں نے ان کو سنا، وہ حدیث بیان کر رہے تھے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ راستے میں تھا اور میرا گھٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے مبارک سے مس (ٹچ) ہو رہا تھا، آپ نے ایک صحابی کو سنا وہ «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص شرک سے بری ہو گیا“، ایک دوسرے شخص کو «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”اس کی مغفرت ہو گئی۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح جهالة الصحابي غير قادحة في الحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 3469]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور قواعدِ حدیث کے مطابق صحابی کی جہالت مانع صحت نہیں ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 305]، [النسائي فى الكبرىٰ 15040]، [أحمد 63/4]
وضاحت: (تشریح حدیث 3457)
اس حدیث سے ان دونوں سورتوں کی اور ان دونوں صحابہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ خبر دینا کہ یہ شخص شرک سے بری ہو گیا اور یہ بخش دیا گیا اسی بات کی دلیل ہے کہ ایمان و یقین اور اعتقادِ سلیم سے جس شخص نے ان سورتوں کو پڑھا وہ یقین کے ساتھ ان مراتبِ عالیہ کا مستحق ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو الله تعالیٰ نے بتا دیا تھا کہ ان پاکیزہ نفوس نے دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور صرف اس کی عبادت کا بیڑا اٹھایا، شرک سے برأت ظاہر کی، اس لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں شرک سے بری کر کے اور مغفرت دے کر جنّت کا مستحق قرار دے دیا۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح جهالة الصحابي غير قادحة في الحديث