سنن دارمي
من كتاب الوصايا
وصیت کے مسائل
27. باب في الرَّجُلِ يُوصِي بِغَلَّةِ عَبْدِهِ:
کوئی آدمی کسی کے لئے اپنے غلام کی اجرت کی وصیت کرے
حدیث نمبر: 3287
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، أنبأنا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنْ الشَّعْبِيِّ:"فِي رَجُلٍ أَوْصَى فِي غَلَّةِ عَبْدِهِ بِدِرْهَمٍ، وَغَلَّتُهُ سِتَّةٌ، قَالَ: لَهُ سُدُسُهُ".
شعبی رحمہ اللہ نے کہا: کوئی آدمی اپنے غلام کی اجرت (یا مزدوری) میں ایک درہم کی وصیت کرے اور اس کی اجرت چھ (درہم) ہو تو اس کو چھٹا حصہ دیا جائے گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3298]»
اس اثر کی سند شعبی رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ قبیصہ: ابن عقبہ ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى الشعبي