سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان
55. باب جَرِّ الْوَلاَءِ:
حق ولاء اپنی طرف کھینچنے کا بیان
حدیث نمبر: 3203
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَر:"الْمَمْلُوكِ يَكُونُ تَحْتَهُ الْحُرَّةُ، يُعْتَقُ الْوَلَدُ بِعِتْقِ أُمِّهِ، فَإِذَا عُتِقَ الْأَبُ، جَرَّ الْوَلَاءَ".
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جس غلام کے عقد میں آزاد بیوی ہو تو اس کا بیٹا بھی ماں کے ساتھ آزاد ہو گا، اور جب باپ آزاد کر دیا جائے گا تو وہ ولاء کو کھینچ لے گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم النخعي لم يدرك عمر، [مكتبه الشامله نمبر: 3214]»
اس اثر کے رجال ثقات ہیں، لیکن ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا لقاء سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ تخریج دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11581، 11582]، [عبدالرزاق 16276، 16277]، [البيهقي 306/10]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أنه منقطع إبراهيم النخعي لم يدرك عمر