سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان
43. باب في مِيرَاثِ الأَسِيرِ:
قیدی کی میراث کا بیان
حدیث نمبر: 3127
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّهُ كَانَ "لَا يُوَرِّثُ الْأَسِيرَ".
داؤد (ابن ابی ہند) نے کہا: سعید بن المسيب رحمہ اللہ اسیر کو وارث نہیں مانتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3136]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11523، 11524]۔ اس اثر کو امام بخاری نے تعلیقاً ذکر کیا ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا: پہلی جماعت کا قول راجح ہے، یعنی قیدی وراثت میں اپنے حصے کا حقدار ہوگا، اور اس کے رشتے دار اس کے وارث ہونگے۔ دیکھئے: [فتح الباري 50/12]، والله اعلم۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح