سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان
34. باب في الرَّجُلِ يُوَالِي الرَّجُلَ:
ایک آدمی دوسرے کی مدد کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 3065
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، وَسُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُوَالِي الرَّجُلَ، قَالَا: "هُوَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ". قَالَ سُفْيَانُ: وَكَذَلِكَ نَقُولُ.
یونس سے مروی ہے حسن رحمہ اللہ نے روایت کیا: کوئی آدمی کسی کی مدد کرتا ہے وہ مسلمانوں کے درمیان ہے، یعنی مسلمان اس کے وارث ہوں گے۔ سفیان نے کہا: ہم بھی یہی کہتے ہیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى كل من الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3075]»
اس اثر کی سند شعبی اور حسن رحمہما اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11631]، [عبدالرزاق 9875]، [ابن منصور 206]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى كل من الشعبي