سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان
9. باب في الْمَمْلُوكِينَ وَأَهْلِ الْكِتَابِ:
غلاموں اور اہل کتاب کا بیان
حدیث نمبر: 2931
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا، وَزَيْدًا كَانَا "لَا يَحْجُبَانِ بِالْكُفَّار، وَلا بِالْمَمْلُوكِينَ، وَلَا يُوَرِّثَانِهِمْ شَيْئًا". وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ "يَحْجُبُ بِالْكُفَّارِ وَبِالْمَمْلُوكِينَ، وَلَا يُوَرِّثُهُمْ"..
شعبی نے کہا کہ سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما کفار اور غلاموں کی وجہ سے کسی وارث کو محروم نہ کرتے تھے، اور نہ کفار و غلاموں کو کسی چیز کا وارث بناتے تھے۔ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کفار اور مملوکین کی وجہ سے محروم تو کر دیتے تھے لیکن ان کو ورثہ نہیں دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 2939]»
اس اثر کی سند اشعث بن سوار کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح سند سے بھی مروی ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11193]، [عبدالرزاق 19102، 19103، 19108]، [ابن منصور 148]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار