سنن دارمي
من كتاب الرقاق
دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان
74. باب في الرِّفْقِ:
نرمی سے کام لینے کا بیان
حدیث نمبر: 2829
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک الله تعالیٰ ہر کام میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2836]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6024]، [مسلم 2165]، [ابن ماجه 3689]، [أبويعلی 4421]، [ابن حبان 549]، [الحميدي 250]
وضاحت: (تشریح احادیث 2827 سے 2829)
نرمی، ملائمت اور رحم دلی ایسے اوصاف ہیں کہ آدمی ہر دل عزیز اور مقبول بن جاتا ہے اور عنداللہ بھی محبوب ہوتا ہے، اور نرمی پر جو اجر و ثواب اور عطیاتِ ربانی کا نزول ہوتا ہے وہ سختی و سنگدلی پر نہیں، اور جو سختی و سنگدلی اپناتا ہے وہ لوگوں کی نظر میں ناپسندیدہ اور اللہ کے نزدیک بھی ناپسندیدہ ہوتا ہے۔
البتہ دین کے معاملات میں نرمی اور مجاملت سخت ناپسندیدہ ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح