Note: Copy Text and to word file

سنن دارمي
من كتاب الاستئذان
کتاب الاستئذان کے بارے میں
50. باب الدُّعَاءِ عِنْدَ النَّوْمِ:
سونے کے وقت کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 2718
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ أَنْ يَقُولَ: "اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، فَإِنْ مَاتَ، مَاتَ عَلَى الْفِطْرَةِ".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو حکم فرمایا کہ جب وہ بستر پر پہنچ جائے تو یہ دعا پڑھے: «اَللّٰهُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِيْ ...... وَنَبِيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ» ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنے نفس کو تیرے حوالے کر دیا، اور اپنا چہرہ تیری طرف پھیر لیا، اور اپنے معاملے کو تیرے سپرد کر دیا، میں نے تیرے ثواب کی توقع اور تیرے عذاب کے ڈر سے تجھے ہی پشت پناہ بنا لیا، تیرے سوا کہیں پناہ اور نجات کی جگہ نہیں، میں ایمان لایا اس کتاب پر جو تو نے نازل فرمائی اور اس نبی پر جس کو تو نے بھیجا۔ پھر اگر وہ اسی رات مر گیا تو فطرت پر مرے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2725]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 247]، [مسلم 2710]، [أبوداؤد 5046]، [ترمذي 3394]، [ابن ماجه 3876]، [أبويعلی 1668]، [ابن حبان 5527]، [الحميدي 740]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح