سنن دارمي
من كتاب البيوع
خرید و فروخت کے ابواب
27. باب فِيمَنْ بَاعَ عَبْداً وَلَهُ مَالٌ:
کوئی آدمی کسی غلام کو فروخت کرے جس کے پاس مال بھی ہو
حدیث نمبر: 2597
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنِ اشْتَرَى عَبْدًا وَلَمْ يَشْتَرِطْ مَالَهُ، فَلَا شَيْءَ لَهُ".
سالم نے روایت کیا اپنے والد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی غلام خریدے اور اس کے مال کی شرط نہ لگائے تو اس مشتری کے لئے غلام کے مال میں سے کچھ نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2603]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2379]، [مسلم 1543]، [أبويعلی 5427]، [ابن حبان 4921]
بخاری شریف کی روایت میں ہے: ”اگر کسی شخص نے کوئی مال والا غلام بیچا تو اس کا مال بیچنے والے کا ہوگا، ہاں اگر مشتری اس کی شرط لگائے (کہ غلام کے ساتھ اس کا مال بھی خریدتا ہوں) تب غلام کا مال مشتری کے لئے ہوگا۔“
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح